احسان

”میں نے اپنی ماں کے نام کینسر کا ہسپتال بنوایا۔
اس میں غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔“
خان صاحب نے دھرنے میں بتایا۔
”میں نے ترکی سے میٹرو بسیں منگوائی ہیں۔
اب عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔“
میاں جی نے بجٹ پاس کرتے ہوئے بتایا۔
”میں نے ہر سڑک کے گٹر پر ڈھکنے لگوائیں۔
اب کوئی ٹریفک حادثہ نہیں ہوتا۔“
شاہ صاحب نے عوام سے ہمدردی جتاتے ہوئے بتایا۔
”میں نے دہشت گردوں کے بچوں کیلئیے اسکول قائم کیا۔
تا کہ اب وہ کسی تعلیمی اداروں میں حملہ نہ کرسکیں۔“
میں نے تینوں کو بتایا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply