روبوٹ(سو لفظوں کی کہانی)۔۔۔ مدثر ظفر

میرے پاس ہر طرح کا ملازم تھا   ، لیکن ملازم مہنگے پڑتے تھے ۔
پھر میں نے کھانا پکانے کے لیے روبوٹ رکھ لیا ۔
پھر کپڑے دھونے اور استری کرنے والے ملازم کو بھی فارغ کیا اور روبوٹ رکھ لیا ۔
ڈرائیور کو بھی روبوٹ سے بدل دیا ۔
چوکیدار کو بھی سال کی تنخواہ دے کر چلتا کیا ۔
روبوٹ ہی گھر کی نگرانی کرتا تھا ۔
سودا ،لانے کھانا پکانے کپڑے دھونے اور مجھے لانے لے جانے سے لے کر ہر کام روبوٹ کرتے تھے ۔
اب میں گھر سے باہر رہتا ہوں ۔
تمام روبوٹس نے مل کر مجھے گھر سے باہر نکال دیا ہے ۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply