• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور نامور سیاستدان انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور نامور سیاستدان انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پاکستان کے نامور سیاستدان رحمان ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک گذشتہ 20 روز سے کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق انتقال کے بعد میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کے ترجمان ریاض علی طوری نےکہا کہ سابق وزیر داخلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ملک کے نامور سیاستدان سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply