• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اسدالدین اویسی

حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اسدالدین اویسی

بھارت میں حیدرآباد سے رکن پارلیمان اور مسلم رہنما اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔

مسلم رہنما نے خطاب کے دوران کہا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے پہننے سے کون روک سکتا ہے؟ خطاب میں مزید کہا لڑکیاں حجاب اور نقاب پہنے کالج جائیں گی اور ڈاکٹر، کلکٹر اور بزنس وومین بنیں گی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

43 سیکنڈز کے کلپ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اس میں اس کے والدین کی اجازت شامل ہے تو پھر کوئی کون ہوتا ہے اسے روکنے والا ؟ ہم اسے دیکھیں گے، انشاء اللہ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ سب ذہن میں رکھیں، بے شک میں زندہ نہ ہوں ، لیکن ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی اس ملک کی وزیراعظم بنے گی۔

دوسری جانب مودی سرکار نے مسلم خواتین پر زندگی تنگ کردی ہے، بھارتی شہر مانڈیا میں حجاب کرنے والی لڑکیوں پر اسکول اسٹاف دباؤ ڈالنے لگا ہے، یہاں تک کے کلاس میں داخل ہونے تک حجاب پہننے کی والدین کی درخواست کو بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسلم خواتین اساتذہ بھی اسکول میں داخل ہونے کے لیے برقع اتارنے پر مجبور ہوگئیں ہیں۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply