• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف14 سال بعد آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

شہباز شریف14 سال بعد آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج 14 سال بعد چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے پا گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج چوہدری برادران کے گھر جائيں گے۔

شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان 14 سال بعد ملاقات ہو گی۔

شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔

ملاقات میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ جبکہ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply