• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

لکی مروت میں 2 جنرل کونسلرز کی نشستوں، تحصیل لکی میں میئر کی نشست کے لیے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر، مہمند میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر، بنوں کی 2 تحصیلوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

پشاور اور بونیر میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔تحصیل ڈومیل کے 5 پولنگ اسٹیشنوں، بکا خیل کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہو رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان اضلاع میں بد امنی، ہنگاموں اور قتل کے واقعات کے بعد 19 دسمبر کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply