​ ایک خوفناک منظر نامہ۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

خوفناک تھا چلتی پھرتی سڑک کا یہ منظر نامہ کل
اکڑوں ہو کر لوگ ، خدا جانے، کس سمت چلے جاتے تھے
دیکھے بھالے،جانے پہچانےسب اپنے
چلتے پھرتےزندہ پُتلے
جُڑے ہوئے ٹکڑوں کے سانچے
ہیرو غلیفی گُڑیاوں، گُڈـوں کے ایک جلوس میں شامل
صرف یہی کہتےجاتے تھے
ّّبچنا ہو گر تمہیں وبا سے۔۔۔نکل چلو
ّسب نکل چلو، سب نکل چلو

کوئی ٹھکانہ؟
کوئی جگہ؟ کوئی منزل؟
اقلیمَ ؟ ولایت؟

Advertisements
julia rana solicitors

کچھ بھی نہیں
بس صرف یہی اک نعرہ..لوگو
بچنا ہو گر تمہیں وبا سے، نکل چلو، اب نکل چلو
خوفناک تھا چلتی پھرتی سڑک کا یہ منظر نامہ کل!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply