• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو گرانے کا اعلان کر دیا

ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو گرانے کا اعلان کر دیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے مستقبل کے متعلق تفصیلات پیش کردی ہیں۔ ناسا کے مطابق اس شاندار خلائی اسٹیشن کو 2031 میں مداربدر (ڈی آربٹ) کرکے بحرالکاہل کے ایک ویران مقام “پوائنٹ نیمو” پر گرادیا جائے گا۔ اگرچہ اس عمل میں فضائی رگڑ سے اس کا کچھ حصہ پہلے ہی جل کر راکھ بن چکا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس ایس کو اس کے مدار سے ہٹا کر زمین پردھکیلا جائے گا لیکن ایک اور راہ بتائی ہے جس کے تحت اس کا مدار مزید نیچے لاکر اسے نچلے ارضی مدار یعنی لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) تک پہنچاکر نجی کاروباری کمپنیوں کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس نے ناسا سے آئی ایس ایس کے مفید ہونے کے متعلق اور اس کی بقیہ زندگی کے متعلق سوالات کئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اپنی ساخت، مٹیریئل، ریڈی ایٹر اور اسٹرکچر کی بنا پر خلائی اسٹیشن کی زندگی محدود ہے۔ اسا کے مطابق اگلے چند برسوں سے اس کا مدار زمین سے قریب رہ کر کھسکھایا جائے گا اور یوں 2030 تک 408 کلومیٹر بلندی سے 340 کلومیٹر تک لے جایا جائے گا۔ پھر اس کی حتمی صفائی اور جانچ کے بعد اسے 175 کلومیٹر کی بلندی سے ایک زوردار دھکا دیا جائے گا جہاں وہ زمین کا رخ کرے گا۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply