• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک کو 200 ارب ڈالرز کا نقصان، صارفین کی تعداد میں کمی

فیس بک کو 200 ارب ڈالرز کا نقصان، صارفین کی تعداد میں کمی

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی تعداد میں بڑی کمی سے کمپنی کو 200 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ایکٹیو صارفین کی تعداد میں کمی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹیو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر ایک ارب 92 کروڑ 90 لاکھ پر آ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد ایک ارب 93 کروڑ تھی۔

فیس بک کی یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے جبکہ ایڈورٹائزرز نے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیویارک کے حصص بازار میں میٹا کے شیئرز میں بھی 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میٹا کی اسٹاک مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر کم ہو گئے جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر، اسنیپ اور پنٹریسٹ کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply