ہمیشہ زندہ رہ اے حسن ِکاشی۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

یہ نظم 1972 میں لکھی گئی، یعنی لگ بھگ نصف صدی پیشتر۔ 

کنوارے جسم پر اک گیلی ساڑھی

Advertisements
julia rana solicitors

بیاہے ہاتھ میں پوجا کی تھالی
کھنکتی پائلوں میں لاکھ نغمے
شوالے کو چلی جاتی تھی ناری
میں کچّا تھا، بہت نادان تھا میں
رموز ِ عشق میں انجان تھا میں
وہ گنگا جل سی نرمل استری تھی
گناہوں سے بھرا انسان تھا میں
یہ دو روحوں کا جسمانی ملن تھا
کہ دو جسموں کا جنسی بانکپن تھا
مگر جو کچھ ہوا، اک حادثہ تھا
یہی قدرت تھی، قدرت کا چلن تھا!
فقط کچھ ہی دنوں کا ساتھ تھا یہ
کہ بھنورا جیسے گُل کے پاس آئے
ملے اک میٹھے بوسے کے لیے ہی
ہمیشہ کے لیے پھر چھوڑ جائے
چُرانے مغربی پھولوں کے رس کو
کسی بھنورے سا میں بھی اُڑ گیا تھا
بہت سے اجنبی پھولوں کے دل میں
میں خود بھی اجنبی بن کر رہا تھا
میں امریکا سے لوٹا تو ہوں، لیکن
مرے پاپوں کی کچھ گنتی نہیں ہے
مجھے یہ علم ہے، اے گنگا میّا
مرے جیون کی مکتی اب یہیں ہے
کہاں ہے اب مری بنت ِ بنارس؟
کہاں، کس حال میں وہ نازنیں ہے؟
چپکتی جسم سے اک گیلی ساڑھی
مری یادوں سے تو جاتی نہیں ہے!
مرے پاپوں کو دھو دو گنگا جل سے
مجھے پھر سے وہی جلوہ دکھا دو
سلامت ہی رہیں سب گھاٹ، مندر
مجھے نرمل، پوتّر، شُدھ بنا دو!!
ہمیشہ زندہ رہ اےحسن ِ کاشی
“بہ ملک ِ دلبری پائندہ باشی”۰
مجھے تو نے دیا تھا عشق ِ اولیٰ
“۰کرم کردی” بنارس، “۰زندہ باشی!”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰امیر خسرو سے ماخوذ ۰

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply