• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ: پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیےکورونا ویکسین فروری کے آخر تک دستیاب ہوگی

امریکہ: پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیےکورونا ویکسین فروری کے آخر تک دستیاب ہوگی

(نامہ نگار/مترجم:نسرین غوری)واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فائزر انٹرنیشنل اور جرمنی کی بائیو اینٹیک کمپنی امریکہ کے خوراک اور ادویات کے ادارے [ایف ڈی اے]سے منگل تک ہنگامی طور پر بچوں کی ویکسین کے اجازت نامے کے لیے درخواست کرنے والے ہیں۔ یہ ویکسین چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کے لیے ہوگی۔ کورونا وائرس کے خلاف پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے ویکسین فروری کے آخر تک دستیاب ہوگی۔ توقع ہے کہ بچوں کی دو خوراک پر مشتمل ویکسین کو آنے والے ہفتوں میں ایف ڈی اے سے اجازت مل جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ خوراک و ادویات نے متعلقہ کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ درخواست جمع کروائیں تاکہ ویکسین کا جائزہ لیا جاسکے۔ رپورٹ میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر بچوں کی ویکسین کی معلومات/ڈیٹا کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو بچوں کو دو خوراک کی بنیادی ویکسی نیشن شروع کی جاسکتی ہے جب تک کہ تیسری خوراک کا ڈیٹا آنا شروع ہو۔

فائزر، بائیو این ٹیک یا ادارہ خوراک و ادویات تینوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی طرف سے اس خبر پر تبصرے کی درخواست پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ فائزر نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں پر ویکسین کے کلینکل تجربات کے نتائج اپریل میں آئیں گے۔ بعد میں فائزر نے اپنی تحقیق میں تبدیلی کرتے ہوئے جن بچوں کی دو خوراک ویکسین کو چار ہفتے مکمل ہوئےتھے انہیں تیسری خوراک بھی لگادی ۔ کمپنی نے اپنی تحقیق میں تبدیلی اس لیےکی کہ دو سے چار سال کی عمر کے بچوں کو تین مائکروگرام کی خوراک دی گئی تھی جو پانچ سال سے بڑے بچوں کو دی گئی خوراک جیسے نتائج نہیں دے سکی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 خلیج ٹائمز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply