سعودی پھل “قمع” white Truffle پچاس ہزار روپے کلو ۔۔منصور ندیم

سعودی عرب کے وسطی ضلع القصیم Al Qaseem جو دارلحکومت ریاض سے قریب چار سو کلو میٹر دوری پر شمالی مغربی حصے میں واقع ہے، القصیم میں اس وقت مقامی سطح پر یہاں کے مقامی صحرائی پھل جس کے مختلف مقامی نام ہیں جیسے “قمع” یا “فقع” اور ” زبیدی” کے عنوان سے یہاں پر قمع میلے White Truffle Fastival کا آغاز ہوچکا ہے، اس میلے میں قمع کے مقامی مزارعین (کسان) اور مقامی لوگ جن کا روزگاراس پھل سے وابستہ ہے ان کی حوصلہ افزائی اور اس خطے کو بھی سیاحت کے طور پر فروغ دینے کے علاوہ اس کے معاشی تناظر بھی ہیں، اس میلے میں بارہ سے زائد قمع White Truffle پھل کے اسٹالز کے علاوہ دوسری مقامی کاشت جیسے کھجور اور شہد کے سٹالز بھی علاقائی کھجور اور شہد بھی متعارف ہورہا ہے ،ویسے بھی القصیم کی کھجوریں پورے سعودی عرب میں مشہور ہیں۔ آج اس میلے کا آخری دن ہے یہ میلہ ۲۵ جنوری کو شروع ہوا تھا۔

یہ پھل قمع یا فقع (White Truffle) قدرے نایاب پھل مانا جاتا ہے، کیونکہ یہ صرف موسم سرما میں ہی پیدا ہوتا ہے، اپنے ذائقے یا نظر آنے میں یہ کسی قدر Passion Fruit جیسا ہے، یہاں یہ ایک صحرائی پھل ہے اور یہ زیر زمین پیدا ہوتا ہے۔ عمومی طور پر اس پھل کی باقاعدہ کاشت نہیں کی جاتی،اس کی پیداوار قدرتی طور پر ہوتی ہے، لیکن اس کی کاشت جہاں ہوتی ہے وہاں پر اس کی فارمنگ کا حصہ بنادیا جاتا ہے۔ یہ صحرا میں دور دراز علاقوں میں موسم سرما کے مخصوص اواقات میں زیر زمین پایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں زمانہ قدیم سے ہی اس پھل کو حاصل کرنے کے طریقے الگ الگ رہے ہیں ۔ عرب میں کافی زمانوں سے اس پھل قمع White Truffle کو صحت کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل جانا جاتا رہا ہے، اس کی پروٹین، چکنائی اور معدنیات ہیں، ان خطوں میں جب اس پھل کی آمد ہوتی تھی تو گوشت کی قیمتیں عام دنوں کے مقابل کم ہوجاتی تھیں، کیونکہ اس پھل میں موجود غذائیت کے اجزاء کو گوشت کا بہترین متبادل ماناجاتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

قدیم دور سے ہی عرب میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی قمع White Truffle کی تلاش میں مقامی مزارعین بلکہ عام افراد بھی ریگستانوں یا پہلے سے معلوم ان جگہوں پر جہاں اس کی خودکار کاشت ہوجاتی تھی اسےڈھونڈھنے نکلتے تھے، یہ ایک طرح سے ان مخصوص ایام میں ان کا سلسلہ روزگار تھا، جسے یہ زمین سے نکال کر مقامی منڈیوں میں فروخت کرتے تھے۔ ویسے صرف القصیم میں قمع کی کاشت کے لیے کئی فارم ہیں اور مقامی اعداد و شمار کے مطابق اس پھل قمع White Truffle کی پیداوار کی مالیت ۵۰ ملین ریال تک ہے۔ مقامی کاشتکاروں کے لئے یہ ایک انتہائی پرکشش منافع بخش ذریعہ ہے یہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ تمام عرب ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔ قصیم میں مقامی کاشت کار اپنے فارمز میں کچھ پیسے لے کر داخلے کی صورت میں مقامی لوگوں کو خود بھی اس پھل کو نکالنے کا موقع دیتے ہیں، ویسے اس وقت سعودی مارکیٹ میں اس پھل کی قیمت آج کل تقریبا ایک ہزار روپے کلو کے لگ بھگ ہے۔ جو اچھی خاصی قیمت ہے، یہ رقم تقریباً پاکستانی پچاس ہزار کے لگ بھگ ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply