• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

کراچی: پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں۔ بصورت دیگر نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں پوچھ رہی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply