• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

(نامہ نگار)اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے یہ کسی بھی اسرائیلی اعلی شخصیت کا خلیجی ریاستوں میں پہلا دورہ ہوگا۔
اسرائیلی صدر کو دو روزہ دورے دعوت یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید نے دی ہے۔

اپنے دورے میں اسرائیلی صدر ولی عہد کے علاؤہ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید دبئی کے حاکم وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اعلی حکام اور یہودی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے
صدر اپنے دورے میں دبئی ایکسپو مین اسرائیل کے قومی دن کا آغاز بھی کریں گے۔

منگل کے روز جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں یہ دورہ اسرائیل اور امارات کے درمیان بننے والے سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ایک کڑی ہے میرا یقین ہے کہ ہماری شراکت داری نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پورے خطے کے لئے ایک اچھا اقدام ثابت ہو گا ہم ایک امن پسند قوم ہیں ایک ساتھ مل کر اپنے بچوں کے لئے ایک بہتر اور پرامن دنیا قائم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان 2020 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امارات ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل کے نشانے پر ہے پچھلے ہفتے ایک آئل فیلڈ پر حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک خط میں اماراتی ولی عہد کو یقین دلایا کہ اسرائیل دہشت گردی کے خلاف امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔دسمبر میں اسرائیلی وزیراعظم نے ابو ظہبی میں ولی عہد سے ان کے محل میں ملاقات کی تھی یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔

ابراہمی معاہدے کے روح رواں سابق وزیراعظم نتین یاہو نے بھی امارات کا دورہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انھیں اپنے دورے کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔جون میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے باقاعدہ طور پر اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم کی دعوت پر اماراتی ولی عہد کا دورہ اسرائیل کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply