ڈِنکی۔۔شاہین کمال

موسم کی خرابی کے سبب فلائٹ تاخیر سے لینڈ کی اور گھر پہنچتے پہنچتے آدھی رات کا گجر بج چکا تھا ۔ تھک کر جو بستر پر گرا تو صبح دس بجے کی خبر لی۔ کھڑکی سے باہر بڑا روشن اور چہکتا ہوا دن تھا اور کیلگری کا وہی مانوس، شفاف دُھلا منجھا آسمان ۔ میرے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ میں تقریباً پوری دنیا گھوم چکا ہوں ، پر اس پوری دنیا میں کیلگری کا آسمان ہی میرے من کو  بھاتا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میں حسبِ معمول تیار ہوا اور اپنے کزن سے ملنے چل دیا کہ میں جب بھی غیر ملکی دورے سے واپس آتا، سب سے پہلے اسی سے ملتا ہوں ۔ یہ میرا نہ صرف فرسٹ کزن بلکہ بچپن سے گہرا دوست بھی  ہے۔ میں نے پارکنگ لاٹ میں گاڑی پارک کی اور لوہے کے دروازے کو دھکیلتا ہوا سیدھے نکلتا چلا گیا ۔ میرا یہ فرسٹ کزن مجھ سے فقط بیس دن بڑا ہے اور ہماری دوستی ہنوز سلامت ۔ آج تو اس سے ملنا از بس ضروری  تھا کہ آج اس کی سالگرہ ہے۔
میں اب    پچاس کے پیٹے میں ہوں مگر وہ فقط پانچ سال کا ۔
ہیپی برتھ ڈے میرے دوست ۔
میں نے جھک کر اس کی قبر پر اس کی پسندیدہ ڈِنکی رکھتے ہوئے کہا ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply