آکلینڈ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر جب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے سخت ایس او پیز پہ عمل درآمد کا اعلان کیا تو انہوں نے ساتھ ہی اپنی شادی بھی ملتوی کردی۔
مؤقر نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے مطابق کورونا کی نئی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے جب وزیراعظم جیسنڈرا کی جانب سے سخت ایس او پیز پہ عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا گیا تو انہوں نے اپنی بھی طے شدہ شادی ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ملکی سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیاں بھی شامل ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں اومیکرون کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سخت ایس او پیز کے نفاذ کا اعلان سامنے آیا ہے۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق 40 سالہ وزیراعظم جیسنڈرا کی 44 سالہ ٹی وی میزبان کلارک گیفولڈ کے ساتھ شادی ہونا تھی۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام شمالی جزیرے پر کیا جانا تھا۔
نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات سات سال قبل ہوئی تھی۔
جیسنڈا آڈرن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بنی تھیں۔ انہوں نے 2017 میں اقتدار سنبھالا تھا اور وزرات عظمیٰ کے منصب پہ رہتے ہوئے ماں بھی بنی تھیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں