دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی ہڈیاں توڑ دیں

دبئی میں دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر بیوی نے شوہر کی ہڈیاں توڑ دیں، عدالت نے دونوں کو سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں مقیم غیر ملکی جوڑے کو عدالت نے لڑائی جھگڑا کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی اور سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

جوڑے کو پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا تھا اور دونوں میاں بیوی کے خلاف ایک دوسرے پر تشدد کی شکایات تھیں۔

عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ شوہر نے دوسری شادی کرنے کی دلچسپی ظاہر کر دی۔ جس پر میاں بیوی میں نوک جھونک شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مار پٹائی میں تبدیل ہو گئی۔

شوہر نے نوک جھوک کے دوران بیوی کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کر دیا جس کی وجہ سے 25 سالہ بیوی کے کان کا پردہ متاثر ہوا جبکہ ناک، کان، گردن اور سینے پر بھی متعدد چوٹیں آئیں، اس دوران بیوی نے اپنے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی انگلیاں ہی توڑ ڈالیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے دونوں میاں بیوی کے بیانات سننے کے بعد ایشیائی جوڑے کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور قید مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply