• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اردگان کا ترک عوام سے وعدہ، جنوری کے آخر تک سب کی آمدنی بڑھ جائے گی

اردگان کا ترک عوام سے وعدہ، جنوری کے آخر تک سب کی آمدنی بڑھ جائے گی

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی حالت جلد بہتر ہونے والی ہے، آپ لوگ بالکل پریشان نہ ہوں۔

عوام کی جانب سے شدید تنقید کے درمیان رجب طیب اردگان نے ترکی کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ 2022 کے آخر تک ملک کے عوام کی معاشی حالت میں تبدیلی آئے گی۔ اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے اقتصادی منصوبوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ اس کے ساتھ ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخر تک ملک کے تمام لوگوں کی آمدنی بڑھ جائے گی۔

تاہم اردگان کی جانب سے پہلے کیے گئے وعدوں کے باوجود ڈالر کے مقابلے ترکی کی لیرا کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ ترکی میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے رجب طیب اردگان کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عوامی عدم اطمینان کو کم کرنے کے لیے ترک صدر نے کچھ عرصہ قبل تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کرنسی کی گرتی قدر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply