• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانس کاکھیلوں میں حجاب کے استعمال پر پابندی کے حق میں ووٹ

فرانس کاکھیلوں میں حجاب کے استعمال پر پابندی کے حق میں ووٹ

فرانسیسی سینیٹ نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں سب کو یکساں مواقع اور سہولیات ملنی چاہئیں۔

فرانسیسی پارلیمان کے ایوان بالا نے منگل کو اس قانون میں ترمیم کے لیے ووٹ دیا جس میں کھیلوں کی فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے مقابلوں میں مذہبی علامات پہن کر شرکت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

سینیٹرز کا کہنا تھا کہ اس ترمیم کا مقصد کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی لگانا ہے کیونکہ سر پر سکارف پہننے والے کھلاڑیوں کی جان کو خطرہ ہے۔

اس ترمیم کی فرانس کی دائیں بازو کی جماعت نے حمایت کی تھی، جب کہ حکومت نے اس کی مخالفت کی تھی، تاہم اسے منظور کر لیا گیا کیونکہ اس کے حق میں 160 اور مخالفت میں 143 ووٹ آئے۔

سینیٹرز نے کہا کہ کھیلوں میں حجاب پر پابندی نہ لگائی گئی تو آنے والے وقت میں مذہبی علامتوں کا استعمال بڑھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فرانس ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اسلامو فوبیا خوفناک طریقے سے پھیل رہا ہے اور ان ممالک میں مسلمانوں پر بار بار حملے ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply