• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار، عدالتیں بند

اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار، عدالتیں بند

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور ججز کی بڑی تعداد کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث عدالتیں آج جمعہ کو ایک روز کے لیے بند کر دی گئیں۔

کچہری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈس انفکشن اسپرے کرایا جائے گا۔

ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکاروں کا کورونا مثبت آیا اور ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔ اس وقت اسلام آباد تیزی سے کورونا کا شکار ہونے والا شہر بن گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالتوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا کہہ دیا گیا ہے اور جن افراد کو ویکیسن نہیں لگی ان کو عدالتوں میں نہیں آنے دیا جا رہا جبکہ ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply