• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

عمران خان نے ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ  جی ڈی پی گروتھ سے  روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بلومبرگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

 

وزیراعظم نے لکھا کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان کونارملسی انڈیکس میں 3 سرفہرست ممالک میں شامل کیا گیا ہے، نارملسی انڈیکس زندگیوں اورملازمتوں کو بچانے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply