پارٹی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے، کارکن بلدیاتی الیکشن فیز ٹوکی تیاری کریں۔

مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرلوگ ناراض ہیں جلد قابوں پالیں گے،مہنگائی کی اصل وجہ عالمی وبا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن بہت مشکل ہے، کارکردگی کی بنیاد پربلد یاتی الیکشن میں كلين سویپ کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ ورکرز ہی پارٹی کا اثاثہ ہے، بلدیاتی الیکشن پرآئندہ حکومت کا انحصار ہے، ٹکٹ میرٹ پرمشاورت سےاورمضبو ط امیدواروں کو دیئے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply