ویکسین لگوانے پر معذور شخص بولنے اور چلنے لگا

نئی دہلی: بھارت میں کورونا ویکسین لگوانے والے معذور شخص نے حیرت انگیز طور پر بولنا اور چلنا شروع کر دیا۔

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے بوکارو میں 55 سالہ شخص دُلار چند مونڈا نے 4 جنوری کو کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کے اگلے روز ہی اس کی معذور آہستہ آہستہ ٹھیک ہونا شروع ہو گئی۔

ویکسین لگوانے کے اگلے روز ہی دُلار چند کی ٹانگوں نے حرکت شروع کی اور بعد ازاں ان کی آواز بھی بہتر ہونے لگی اور وہ باتیں کرنا شروع ہو گئے۔

بھارتی شہری میں حیرت انگیز تبدیلی نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا اور تفتیش کے لیے سول اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دے دی۔

دلار چند کا 4 سال قبل ایک حادثے میں اعصابی نظام شدید متاثر ہوا تھا اور وہ قوت گویائی اور چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے تھے۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین کا کمال ہے کہ جس نے انہیں بولنے اور چلنے پھرنے کی صلاحیت سے واپس دلا دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سول اسپتال کے ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کا حتمی فیصلہ ماہرین ہی کریں گے کیونکہ 4 سال پرانی کیفیت کا یکدم ٹھیک ہو جانا ناقابل یقین ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply