مریم نواز کی درخواست دھوکہ دہی کے مترادف ہے، نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مریم نواز کی نئی درخواست بریت مثالی جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

نیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے اور مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان کیے گئے حقائق درست نہیں۔ بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانونی تقاضے پورے کر کے سزا سنائی اور ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا۔ مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں اور ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی۔

نواز شریف بتائیں لندن جائیدایں کیسے خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عمل کے لیے نگران جج مقرر کیا لیکن مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیب نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ مریم نواز کے نگراں جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں اور پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply