بھارت میں مادہ ٹائیگر کی آخری رسومات کی تقریب

بھارت میں جانوروں کی شاہانہ آخری رسومات ادا کی جانے لگیں، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات نے مادہ ٹائیگر کی آخری رسومات کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

‘کالر والی’ کے نام سے جانی جاتی ٹائیگرس کی موت 15 جنوری کو ہوئی تھی۔ ٹوئٹر پر محکمہ جنگلات نے مادہ ٹائیگر کی آخری رسومات کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں ضلع اور جنگلات کے افسران بھی شامل تھے۔

تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی انتہائی عقیدت کے ساتھ ری شئیر کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے مناظر بھارت کے علاوہ کہیں نہیں دیکھنے کو ملیں گے۔

جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مادہ ٹائیگر کو پینچ کی ملکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے طویل اور شاندار زندگی گزاریاور آپ کی وجہ سے ایک پورا جنگل زندہ تھا، اور ساتھ ہی صارف نے نظم بھی لکھی۔

2005 میں پیدا ہونے والی اس ٹائیگرس کو 29 بچوں کو جنم دے کر پینچ میں ٹائیگر کے خاندان کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے، ان 29 بچوں میں سے 25 زندہ ہیں۔

پینچ محکمہ جنگلات کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، ٹائیگرس کی لاش کی آخری رسومات نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کی گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئیں، اور اس کے کچھ اعضا کو لیباٹری میں مزید تحقیق کے لیے بھیجا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

2018 تک مدھیہ پردیش کو 526 ٹائیگرز کی آبادی کے ساتھ ملک کی “شیروں کی ریاست” کہا جاتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply