• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کریں ، امتیاز شیخ

وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کریں ، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس بحران سے متعلق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ایک خط کے ذریعے پیشکش کی ہے کہ اگر وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کریں ، ہم گیس کی پیداوار اور درست تقسیم کرکے دکھا سکتے ہیں۔ وزیر توانائی سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری لکڑی، کوئلے، اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور اور انکی جانوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حماد اظہر کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 158، ٹو تھرڈ پیداوار پر استعمال کا پہلا حق دیتا ہے ، صوبے کو گیس پیدا کرنے کے باوجود حق سے محروم کیا جارہا ہے ، گزشتہ تین سالوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ اب تو حالات یہ ہیں کہ کراچی کے شہری ملازمتوں پر اور بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نومبر کے مہینے سے سندھ میں گیس کی بندش اور لو پریشر کے نتیجے تجارتی حب کراچی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے خط میں یہ بھی لکھا کہ سندھ کی گیس ضرورت 750 اور فراہمی 560 ایم ایم سی ایف ڈی دی جارہی ہے ، آئین پاکستان گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا ترجیحی حق دیتا ہے ، سندھ کے ساتھ آرٹیکل 158 کے مطابق شدید زیادتی کی جارہی ہے۔ گیس بحران کے باعث سندھ کا صنعتی پہیہ جام، مزدور بیروزگار، برآمدی کارخانے آرڈرز پورے کرنے میں ناکام اور ملک بیرونی آمدن سے محروم ہوچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply