fbpx
  • صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت : متنازع فلم کے ہدایت کار اور ہیروئن کے قتل پر 15 لاکھ ڈالر انعام

بھارت : متنازع فلم کے ہدایت کار اور ہیروئن کے قتل پر 15 لاکھ ڈالر انعام

بھارت(ویب ڈیسک)بھارت میں عنقریب ریلیز ہونے والی فلم “پدماوتی” کا تنازع روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بھارتی سیاست داں نے مذکورہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دیپیکا پدوکون کو قتل کرنے پر 10 کروڑ روپے (15 لاکھ ڈالر) انعام کا اعلان کیا ہے۔ فلم کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس نئی دھمکی کے سبب فلم کی نمائش میں مزید تاخیر کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ فلم کی کہانی سولہویں صدی کی ایک پرانی نظم سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے اور یہ ایک ہندو راجپوت رانی کے گرد گھومتی ہے جس نے دلی کے سلطان کے ہاتھوں قید سے بچنے کے لیے خود کشی کر لی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply