• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دبئی : پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر ڈرون پروازوں کے لیے اصول و ضوابط متعارف

دبئی : پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر ڈرون پروازوں کے لیے اصول و ضوابط متعارف

(نامہ نگار/مترجم:نسرین غوری)دبئی نے مسافروں کو بغیر ڈرائیور ڈرون ٹیکسیوں میں منزل مقصود پر پہنچا کر ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حال ہی میں پہلا قانونی فورم کا آغاز کیا ہے جو خود کار گاڑیوں یعنی بغیر ڈرائیور والی ڈرون گاڑیوں کے لیےاصول و ضوابط وضع کرے گا۔ اس فورم نے خود کار ڈرونز کے کنٹرولر اور عملے کی آپریشنل تفصیلات پر تبادلہ خیالات کیا۔

آر ٹی اے کا ابتدائی مقصد پرواز کے لیے موزوں راستوں کی نشان دہی اور خود کار ٹریفک کے لیے اصول و ضوابط وضع کرنا ہے ۔آر ٹی اے کے ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجی اور کارپوریٹ گورننس شہاب بو شہاب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ترقی کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرونز کے لیے قانونی ضابطے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرونز کی پروازوں کے لیے قوانین وضع کرنے کے بہت سے اہم پہلو ہیں۔ کیونکہ ڈرونز روایتی ائیر ٹریفک اور جہازوں کی پرواز کے لیے بہت نقصاندہ ہوسکتے ہیں اگر ان کی پروازوں کو قانونی دائرہ عمل میں نہ لایا گیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈرونز کے لیے موزوں ماحول، لائسینسنگ، آپریشن کنٹرول اور متعلقہ ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھا جارہا ہے ۔

فورم نے تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا جن میں رجسٹریشن کا طریقہ کار، آپریشن کنٹرول اور ڈرونز سے کسی نقصان/حادثے کی صورت میں ذمہ داری کا تعین۔ فورم کے اراکین امریکی اور فرانسیسی ماڈلز کی مثال پیش کی ۔ ان دونوں ممالک میں خود کار ہوائی آلات کو اڑانے سے پہلے ان کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

اونچائی اور افقی سمت کے تعین کے لیے آر ٹی اے افراد، جائیداد، شہری اور فوجی طیاروں اور تنصیبات ، عمارات اور دیگر خود کار ہوائی آلات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کو مد نظر رکھے گی ۔ فورم نے دبئی میں ڈرونز کی لازمی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔ قانون کے مطابق کچھ مخصوص جگہوں پر ڈرونز کا استعمال منع ہے جیسے ائیرپورٹ، فوجی اور رہائشی علاقے وغیرہ۔ ڈرونز کے استعمال کی شرائط کے مطابق ایسے ہوائی آلات کی پرواز کے لیے ایک سپروائزر کی موجودگی ضروری ہے جو فوٹوگرافی کی صورت میں پرائیوسی ، افراد کی ذاتی معلومات کی حفاظت اور رہائشی علاقوں پر پرواز جیسے معاملات کی دیکھ بھال کر سکے ۔ قانون اس بات کو بھی لازمی قرار دیتا ہے کہ ایک الیکٹرانک نقشہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے جو پرواز کے لیے ممنوعہ اور اجازت شدہ علاقوں کی نشاندہی کرسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خلیج ٹائمز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply