کچھ نہ کرو اور لاکھوں کماؤ

ایسی نوکری، جہاں کچھ نہ کرنا ہو اور معاوضہ بھی اچھا ملتا رہے، ہر کسی کا خواب ہو گا، لیکن اس خواب کو جاپان کے شہری نے سچ کر دکھایا۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے شہری شوجی ماریموتو کو زندگی میں کچھ نہیں کرنا تھا، اور اسی کو وہ اپنا ذریعہ معاش بنانے میں کامیاب بھی ہو گیا۔ 38 سالہ نوجوان شروع سے کچھ نہ کرو (do-nothing) کے نام سے مشہور تھا۔

اور یہی سی وی اس نے سوشل میڈیا پر لگا دی، جس کے بعد اسے کچھ نہ کرنے کا کام ملنے لگا۔ حیرت انگیز طور پردرجنوں افراد نے ان سے رابطہ کیا اور ’کچھ نہ کرنے‘ پر مناسب معاوضے کی پیشکش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق وہ کچھ نہ کرنے میں آج کل بہت مصروف رہتے ہیں، ان کے کلائنٹ میں کئی موسیقار بھی شامل ہیں، جو انہیں بلا کر اسٹوڈیو میں بیٹھنے کا معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ کونے میں بیٹھے ان کی دھنیں سنتے رہیں۔

جبکہ ایک خاتون بھی شوجی کی مستقل کلائنٹ ہیں، جن کے ساتھ وہ کیفے میں جا کر چائے کافی پیتے ہیں، لیکن خاموشی کے ساتھ، وہاں انہیں بولنے تک کا کام نہیں کرنا پڑتا۔

شوجی ماریموتو کا کہنا ہے کہ انہیں امید نہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے، لیکن انہیں معلوم ہوا، کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو تنہا اور اوہ اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے انہیں ساتھ بیٹھانے کا معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ اس کا کام بس خاموشی سے کلائنٹ کے پاس بیٹھنا اور کبھی ان کی دل باتیں سننا ہوتا، جو ان کے پاس امانت ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

2018 میں بنے ان کے پورٹ فولیو کو 2 لاکھ سے زائد لوگ فولو کر رہے ہیں،

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply