• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلسطینیوں پر اسرائیلی شوہر یا بیوی کے ساتھ اسرائیل میں رہنے پر پابندی

فلسطینیوں پر اسرائیلی شوہر یا بیوی کے ساتھ اسرائیل میں رہنے پر پابندی

اسرائیلی کابینہ کے وزراء نے پہلے مرحلے میں ایک بل کی منظوری دی جس کے تحت اسرائیلیوں سے شادی کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیل میں اپنے شریک حیات کے ساتھ رہنے کے اجازت نامے حاصل کرنے سے روک دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر داخلہ کی جانب سے بل پیش کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے اسرائیلی شوہر یا بیوی کے ساتھ اسرائیل میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیر داخلہ کا موقف تھا کہ اسرائیل میں یہودیوں کی تعداد کو خطرہ ہے اور اگر فلسطینیوں کو یہاں رہنے کی اجازت دی گئی تو اسرائیلیوں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

بل، جسے بڑے پیمانے پر “شہریت کا قانون” کہا جاتا ہے نے وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی کا ووٹ پاس کر لیا ہے، جو اسے قانون سازی کے عمل کے ذریعے تیزی سے ٹریک کرنے کی اجازت دیتا ہے، 9 وزرا کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیا شہریتی قانون اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اکثریتی ووٹ کے بعد اسے قانون کی شکل دے دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل 2003 میں بھی یہ بل پیش ہوا تھا لیکن اکثریتی ووٹس کی کمی کی بنا پر منسوخ کردیا گیا تھا تاہم بغیر کسی قانونی دفعات میں شامل کیے اسے فلسطینیوں کیخلاف قانون بنائے رکھا۔ اس بار اسے باقاعدہ اور سرکاری سطح پر قانونی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply