• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام شروع کر دیا۔

وزارت قانون سمری تیار کرکے صدر مملکت کو بھجوائے گی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹی فیکیشن جاری کرے گا۔

آئین کے مطابق سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply