• صفحہ اول
  • /
  • کالم
  • /
  • اٹلی کوٹہ امیگریشن 2021ءمیں درخواست بھیجنے کی تاریخ۔۔محمود اصغر چودھری

اٹلی کوٹہ امیگریشن 2021ءمیں درخواست بھیجنے کی تاریخ۔۔محمود اصغر چودھری

اٹلی میں کوٹہ امیگریشن فلوسی 2021ءسرکاری گزٹ پر مورخہ سترہ جنوری تک چھپ جائے گی ۔ گزشتہ سال کے کوٹہ میں اٹلی 69ہزار سات سو غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کے ویزے جاری کرے گا ۔ اس امیگریشن کی درخواستیں جنوری کے آخری ہفتے میں آن لائین بھیجی جاسکیں گی اٹلی کی کوٹہ امیگریشن ہر سال موسمی کاموں میں زراعت ، سیاحتی مقام پر موجود ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے ورکرز ، کنسٹرکشن کمپنیوں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈرائیورز کے لئے کھلتی ہیں جس میں غیر یورپی مزدور اٹلی آتے ہیں ، اٹالین امیگریشن لا ءکے آرٹیکل نمبر 24کے تحت ہرسال ایک مخصوص کوٹہ کے تحت مختلف ممالک سے تارکین وطن شہری بلائے جاتے ہیں، کوئی بھی اٹالین مالک یا اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تارک وطن شہری جس کے پاس زراعت میں کوئی پھل وغیرہ توڑنے یا کسی فصل کی کٹائی کی مزدری کےلئے یا کسی اٹلی کے کسی تفریحی مقام پر ریسٹورنٹ اور ہوٹل کے مالک کو ورکرز کی ضرورت ہو یا کسی کنسٹرکشن کمپنی یا ٹرانسپورٹ سے وابستہ کسی کو ڈرائیورز کی ضرورت ہو تو وہ اس امیگریشن میں غیر یورپی شہریوں کا ویزہ نکلوا سکتا ہے
امیگریشن اوپن ہونے کے بعد مالکان انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن درخواست بھیجیں گے اور اپنے پسند کا ورکر دوسرے ملک سے بلائیں گے درخواست منظور ہوجانے کے بعد علاقائی پولیس ویزہ لیٹریعنی نلا اوستا جاری کرے گا جوکام کا مالک ورکر کو بھیج دے گا ، ورکر اپنے ملک میں موجود اطالوی ایمبیسی سے ویزہ لیکر اٹلی کام کرنے آئے گا
گزشتہ سال سے یہ کوٹہ محدود مدت والے اور مستقل مدت کے کنٹرکٹ کے لئے بھی اوپن ہے ۔ مستقل کنٹرکٹ پر آنے والوں کو اٹلی کی مستقل امیگریشن مل جائے گی جبکہ سیزن ورک پر آنے والے ورکرز کو کام کا محدود معاہدہ ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس جانا ہوتا ہے ۔گزشتہ سال کا کوٹہ اطالوی وزرا ءکی کابینہ نے مورخہ 21دسمبر2021ءکو سائین کیا تھاجس کے تحت انہتر ہزار سات سو کے اس کوٹے میں بیالیس ہزار موسمی کام کے ویزے نکلیں گے جس میں سے چودہ ہزا ر زراعت سے وابستہ وکرز کے لئے ہیں ۔
مستقل کام کے لئے ستائیس ہزارورکرز کے ویزے شامل کئے گئے ہیں جن میں سے بیس ہزار ٹرانسپورٹ ، کنسٹرکشن اور سیاحتی مقام پر موجود ہوٹلز کے لئے ہیں اور یہ ان ممالک کے لئے جن کے ساتھ اٹلی کا کوٹے کا معاہدہ ہے پاکستان بھی اس کوٹہ میں شامل ہیں کیونکہ حکومت پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے تحت اس کوٹہ امیگریشن میںاطالوی گورنمنٹ کی جانب سے پاکستانی ورکرز کا ایک مخصوص کوٹہ ہوگا
درخواست دینے کا طریقہ کار یہ ہے کہ مندرجہ بالا کمپنیوں کے مالکان چاہے وہ اطالوی شہری ہو یا اٹلی میںرہائش پذیر غیر ملکی مالکان وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر آن لائین درخواست تیار کریں گے ۔ درخواست فارم مورخہ 12جنوری 2022ءسے صبح نو بجے سے دستیاب ہوں گے ۔ وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ کا لنک یہ ہے
https://nullaostalavoro.dlci.interno.it,
لیکن درخواست تیار کرکے بھیجی نہیں جا سکے گی ۔ آپ کو صرف تیار کرنی ہے اور اس کے بھیجنے کی تاریخ کا انتظار کرنا ہے ۔ پھر مورخہ 27جنوری 2022ءکو صبح نو بجے سے مستقل کام کے معاہدہ کی یا سیلف ایمپلائیڈ ورکرز کی درخواست بھیجی جا سکے گی ۔ا س میں ٹرانسپورٹ ، کنسٹرکشن اور سیاحتی مقام پر موجود ہوٹلز کے مستقل معاہدوں کے ورکرز کی درخواستیں بھیجی جائیں گی جبکہ مورخہ یکم فروری سے صبح نوبجے سے موسمی کام یعنی سیزنل ورکرز کی درخواستیں بھیجی جا سکیں گی جس میں زراعت یا کھتی باڑی سے وابستہ ورکرز شامل ہیں ۔ آپ کو آن لائین درخواست بھیجنے میں اگر کسی قسم کی مد د کی ضرورت ہوئی تو وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر ہیلپ ڈیسک کا آپشن موجود ہے جس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ ویسے تو 17مارچ2022ءہے لیکن یہ درخواستیں انہیں کی منظوری ہوتی ہیں جو پہلے چند سیکنڈز کے اندر بھیج دی جاتی ہیں کیونکہ جب کوٹہ ختم ہوجاتا ہے تو بعد میں آنے والی ساری درخواستیں مسترد ہو جاتی ہیں
ان نمبرز کے علاوہ کچھ کوٹہ ان ممالک کے لئے جن ممالک میں اطالوی زبان سکھائی جاتی ہے اور وہاں کی حکومتوں نے اٹلی کے ساتھ ورکرز کو کورس کروانے کا معاہدہ کیا ہوا ہے ۔ میں نے ہر ویلفیئر اتاشی اور قونصل جنرل کو اس بارے بتایا ہے اور درخواست کی ہے کہ ایسے سکول کھولے جائیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بلکہ ایک انٹرویو میں توسابق وزیر تعلیم سے بھی درخواست کی تھی
اس کے علاوہ ایک کوٹہ سیلف ایمپلائیڈ ورکرز کے لئے ہے جو اٹلی میںکوئی بزنس شروع کرنا چاہیں گے اور ان کی اپنی لیگل آمدن پانچ لاکھ یوروتک کی ہے۔سات ہزار ورکرز کو کوٹہ ان افراد کے لئے جن کے پاس اٹلی کی سیزنل ۔ تعلیم یا کسی دوسرے یورپی ملک کا ورک پرمٹ ہے اور اٹلی کی مستقل امیگریشن میں اسے تبدیل کراناچاہتے ہیں۔مالکان آئین لائین درخواست بھیجنے کے لئے اپنے وکیل یا مالکان کی ایسوسی ایشن کے آفس سے مدد لے سکتے ہیں
اس امیگریشن میں ٹرانسپورٹ کے لئے پچھلے سال سے کوٹہ شامل ہورہا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اس کوٹہ سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے کیونکہ پاکستان کا لائسنس اٹلی میں ویلڈ ہی نہیں ہے ۔ ایسی صورت حال میں پاکستانی سفارت خانے اور خاص طور پر ویلفیئر اتاشی کا یہ کام بنتا ہے کہ وہ پاکستانی لائسنس کا اٹلی کے ساتھ معاہدے کرنے میں سرعت کا مظاہرہ کرے تاکہ پاکستانی ڈرائیورز بھی اس کوٹہ سے فائدہ اٹھا کر یورپ کی امیگریشن لے سکیں ۔۔

Facebook Comments

محمود چوہدری
فری لانس صحافی ، کالم نگار ، ایک کتاب فوارہ کےنام سے مارکیٹ میں آچکی ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply