ریکارڈ 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا شخص

بھارت میں ایک شخص نے 11 مرتبہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک شخص نے 8 مرتبہ کورونا کی ویکسیسن لگوائی تھی تاہم اس شخص نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے 11 مرتبہ ویکسینیشن کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ منڈل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے اس کے جسم کے درد ختم ہو گئے ہیں اور وہ صحت مند محسوس کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے 11 ٹیکے لگوانے کا ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ویکسینیشن کے شوقین منڈل نامی شخص کا اس وقت پتہ چلا جب ہو 12 ویں مرتبہ ویکسین لگوانے سینٹر پہنچے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ منڈل نے چار مختلف ویکسین سینٹرز پر آٹھ مرتبہ ویکسین لگوائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply