• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں تصادم: 7 جاں بحق، 17 زخمی

باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں تصادم: 7 جاں بحق، 17 زخمی

خضدار: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

خضدار میں وڈھ کے مقام پر باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں ہونے والے تصادم کے باعث سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم کے فوری بعد لیویز حکام، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن باراتیوں سے بھری ہوئی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جی ٹی ایچ خضدار کے ایم ایس نے ہم نیوز سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply