• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوز کرگیا

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوز کرگیا

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوز کرگیا، درآمدات کا حجم 40 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا، درآمدات میں 65 اعشاریہ 94 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات 15 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے گزشتہ سال درآمدات کا حجم 24 ارب 45 کروڑ ڈالرزرہا۔ برآمدات کا حجم 12 ارب 11 کروڑ ڈالرزرہا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 24.71 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز رہا، دسمبر 2021 میں درآمدات 7 ارب 59 کروڑ 70 ڈالرز رہیں، دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا، پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 25 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، اور یہ 106.40فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ سال تجارتی خسارہ 12ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply