• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اے این پی کا صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان

اے این پی کا صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں کیلئے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس باچا خان مرکز میں امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری سردار حسین بابک، اور بورڈ کے ممبران ایمل ولی خان اور خورشید خٹک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر این اے33 اپر دیر کیلئے ملک عمران کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں دیر لوئر پی کے 94 کیلئے انجینئر مختیار، پی کے 96 نعیم جان، پی کے97 سے حسین شاہ یوسفزئی، ملاکنڈ پی کے 98 شفیع اللہ خان، پی کے 99 اعجاز علی خان، صوابی پی کے 31 گل زمین شاہ خان، پی کے 33 محمد ایاز خان، پی کے 34 انجینئر امجد علی خان اور پی کے 35 سے محمد اسلام خان جبکہ سوات کے حلقہ پی کے 80 سے واجد علی خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply