• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انوکھے جڑواں بہن بھائی، سالگرہ کا دن، مہینہ اور سال الگ

انوکھے جڑواں بہن بھائی، سالگرہ کا دن، مہینہ اور سال الگ

جڑواں بچوں کی پیدائش حیران کن خبر نہیں، لیکن جڑواں بچوں کی دو الگ الگ سالوں میں پیدائش ضرور ایک منفرد خبر ہے۔

ایسا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا لیکن دو مختلف سالوں میں، رپورٹ کے مطابق ایک بچہ 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ اور موجودہ سال میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، اور یہ سال کا فرق اس لیے پڑا کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا۔

اسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون نے بیٹے کو 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو پیدا کیا جبکہ 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس 15 منٹ کے وقفے سے بچوں کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اور ایسے امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply