خواتین کو ہراسگی سے بچانے کے لیے بِل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہرا سگی کے خلاف تحفظ ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپورٹس آن لائن کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کو بل کا حصہ بنایا گیا ہے، قانون کا دائرہ کار میں یونیورسٹیاں آرٹ اسٹوڈیو بھی شامل ہیں، جبکہ بل میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

بل کے تحت ہراسمنٹ میں ملوث سرکاری ملازم کو نوکری سے برخاست اور ترقی روکنے کی سزا مل سکتی ہے، جبکہ پیشہ ورانہ شعبوں میں ملوث افراد کا بطور سزا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک بھی قابل سزا جرم ہوگا، ہراسمینٹ کی درخواستوں پر فیصلہ 90 دن میں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply