• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ پاکستان نے مسترد کردیا

گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ پاکستان نے مسترد کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت مالیات اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ چینی حکام سے ملاقات میں پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہو گی۔ چین نے گوادر میں یوان کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جب کہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے باقی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply