فیس لوور-اس سال کا آخری پروجیکٹ۔۔انعام رانا

فیس بک نے بلاشبہ ہمیں ایسا پلیٹ فارم دیا جہاں ہم جڑے، دوستیاں دشمنیاں کیں اور ایک دوسرے سے سیکھا۔ مگر پھر فیس بک کو کوئی دورہ پڑ گیا۔ سالوں کے بنے اکاؤنٹ بِنا وارننگ اڑنے لگے۔ معمولی سے الفاظ کی وجہ سے پابندیاں لگنے لگیں۔
کچھ کھوج کی تو معلوم ہوا کہ پاکستان سے فقط ساڑھے تین کروڑ کے قریب یوزر ہیں۔ جبکہ ہمارے پڑوس انڈیا سے قریب پینتالیس کروڑ۔ فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ۔۔ سو فیس بک نے حیدرآباد دکن میں سنٹر بنا کر پورا ایشیا پیسفیک ہی انکے حوالے کر دیا۔ سو اب فیس بک کی ہمارے لیے پالیسی مارک زرگبرگ سے زیادہ راہل مہتہ بلکہ ہندتوا کا مارا کوئی پنڈٹ ہی بناتا ہے۔ ہم جتنا بھی شور ڈال لیں ہماری نہیں سنی جائے گی کہ ہم چھوٹی مارکیٹ ہیں اور فیس بک بہرحال ایک مارکیٹنگ کا بزنس ہے۔
ایسے میں سوچا کہ پھر فیس بک کی محتاجی ہی کیوں ہو۔جب ہم نے آپس میں ہی جڑنا ہے تو کسی دوسرے کی شرائط پہ کیوں۔ ہاں انٹرنیشنل تعلقات کیلئے فیس بک مجبوری ہے، اسے چھوڑنا بھی آسان نہیں۔ لیکن اپنے ہی پاکستانیوں سے بات کرنے، ان سے سیکھنے سکھانے اور سوشلائز ہونے  کیلئے میں کسی امریکی یا انڈین کے ہاتھوں  مجبور کیوں بنوں؟
سو بھائیو یہ رہا میرا ایک اور خواب
Facelore.com
فیس لوور یعنی چہرہ کہانی
اسکی اینڈرائڈ ایپ اور میسنجر بھی لانچ ہو چکاہے، کوشش یہ تھی کہ یوزر کو فیس بک سے زیادہ مختلف فیل نہ  ہو۔ ابھی نیا ہے تو شاید کئی مسائل بھی آئیں، لیکن انشااللہ وقت کے ساتھ سدھارتے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس خواب کی کیا تعبیر ہو گی، اللہ ہی جانے۔ مگر ناکامی کے خوف سے کوشش ہی نہ کی جائے، یہ سب سے بڑی ناکامی ہے۔ سو چلیے اکاونٹ بنائیے، مل کر کوشش کرتے ہیں، مل کر خواب دیکھتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اکاؤنٹ بھی بنائیے، ایپ ڈاونلوڈ بھی کیجیے اور اسے اپنی فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ شیئر بھی کیجیے۔
See you on the other side
A very Happy New Year.

Facebook Comments

انعام رانا
انعام رانا کو خواب دیکھنے کی عادت اور مکالمہ انعام کے خواب کی تعبیر ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply