نیوزی لینڈ میں سال 2022 کا شاندار آغاز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں سال 2022 کا شاندار آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں 31 دسمبر کی رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا اور سال نو کے آغاز پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

پوری دنیا میں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوا۔ آکلینڈ میں آسمان پہ قوس و قزاح کے رنگ بکھر گئے۔

آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پہ جمع لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئندہ سال سے اچھی توقعات وابستہ کررہی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام کے چھ بجتے ہی آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا سماں ہو گا جبکہ سال نو کا جشن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اختتام پذیر ہو گا۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک اور آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد روس اور پھر آسٹریلیا میں سال نو کا استقبال کیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2022 کا آغاز جاپان میں ہو گا جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوں گی۔ جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2022 پاکستان پہنچے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply