• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اب کسی کو علاج کیلئے لندن، امریکہ جانے کی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

اب کسی کو علاج کیلئے لندن، امریکہ جانے کی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اب کسی کو علاج کے لیے لندن یا امریکہ جانے کی ضرورت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کا آغاز ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے کیا اور اب مارچ تک پنجاب بھر میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ لانچ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 11 کروڑ افراد کو علاج کی مفت سہولت فراہم کریں گے جبکہ عوام کی فلاح و بہبود آئین اور پی ٹی آئی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر میں 23 اسپتالوں کی تعمیر کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے جبکہ پنجاب بھر میں 158 اسپتالوں اور طبی مراکز کی اپ گریڈیشن کی جا چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ صحت کے 91 منصوبے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مکمل کیے جائیں گے اور اب اب کسی کو علاج کے لیے لندن یا امریکہ جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply