متھیرا کی شوہروں سے متعلق نصیحت

پاکستان میں اپنے بولڈ انداز اور بولڈ باتوں سے جانی جاتی متیرا نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کے نام کا ٹیٹو کبھی نہ بنوائیں، کیونکہ شوہر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں لیکن ٹیٹو رہ جاتا ہے۔

حال ہی میں متیرا نے اپنی بہن کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی پاکستان کے مشہور اداکار احسن خان کر رہے تھے۔

میزبان کے سوال پر متیرا نے بتایا کہ انہوں نے کئی ٹیٹوز بنوا رکھیں ہیں، جن میں ان کے شوہر کا نام بھی شامل ہے، جن سے ان کی علیحدگی ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے نام کا ٹیٹو ہٹانے کی کوشش بھی کی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس پر انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ کبھی بھی کسی کے نام کا ٹیٹو نہ بنوائیں، کیونکہ بعد میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

تھیرا نے بتایا کہ انہوں نے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا جسے مٹانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ مٹ نہ سکا۔

اس شو میں متیرا نے کئی باتیں کیں جو سوشل میڈیا کی سرخیاں بن گئیں، متیرا کا کہنا تھا کہ وہ جیسی ہیں ویسی ہی دکھاتی بھی ہیں، ان میں بناوٹی پن نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متھیرا نے 2012 میں گلوکار فاران جے مرزا سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کو رشتہ زیادہ نہ چل سکا اور 2018 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں، متیرا کا اپنے شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply