خدشہ ہے کہ خانہ جنگی شروع ہوجائے گی، نصیر الدین شاہ

نئی دہلی: بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے رویے پر خانہ جنگی کا انتباہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم جاری رکھنے کی صورت کے باعث ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مسلمانوں کی جانب سے جوابی جنگ کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے۔ یہ معاملے تقریباً ہر شعبے میں ہو رہا ہے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ مسلمانوں میں ایک فوبیا پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے اور یہ ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ مسلم کشی پر بھارتی وزیر اعظم کی مکمل خاشوشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply