اسرائیل صرف دھمکیاں ہی دے سکتا ہے،آئی آر جی سی

(مکالمہ ویب ڈیسک)ایرانی اسلامی انقلابی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف  کا کہنا ہے کہ  اسرائیل   اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اوروہ بیان داغنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا۔

منگل کے روز آئی آر جی سی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا: “صہیونی افسران اپنی فوجی کارروائیوں میں بہت زیادہ نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے تھے  لیکن ایران کے ساتھ تصادم کے بعد، وہ تمام ہوا کھو چکے ہیں، اور یہ ہماری کامیابی ہے” یہ شہداء کے خون اور عوام کی مزاحمت کی وجہ سے ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنرل شریف نے کہا کہ ہم حتمی فتح کے قریب ہیں، اس لیے دشمن کے پروپیگنڈے پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ دشمن ہماری کامیابیوں کو کم کرنے اور ہماری کوتاہیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ انقلاب کے خلاف یہی پالیسی اپنائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply