روسی میزائل 12 منٹ میں واشنگٹن کو تباہ کر سکتا ہے

روس کے ایک دفاعی ماہر نے بتایا ہے کہ ہمارا سپرسونک میزائل صرف 12 منٹ میں واشنگٹن تک پہنچ کر اسے تباہ کر سکتا ہے۔

سپوتنک کے مطابق اس روسی دفاعی ماہر لیونکوف نے روس کی میزائل صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے پاس ایسے الٹراسونک میزائل ہیں جو صرف 12 منٹ میں امریکی دارالحکومت تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق روسی میزائل واشنگٹن کو مٹی میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس روسی دفاعی ماہر کے مطابق ان میزائلوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ امریکہ کے پاس ان کا مقابلہ کرنے کا وقت بھی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا اپنی حفاظت کے لیے کچھ کرے گا وہ اس سے پہلے ہی تباہ ہو جائے گا کیونکہ امریکا ابھی تک روس کے سپرسونک میزائلوں کا ایک کٹ بھی تیار نہیں کر سکا ہے۔

لیونکوف نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب جانے کے لیے روسی ہتھیاروں کو کیوبا بھیجنا ’تاریخی غلطی‘ ہے جب کہ روس کے پاس ایسا میزائل ہے جو چند منٹوں میں امریکا تک پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا مقابلہ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر بنانا اور اپنے ہتھیار کیوبا منتقل کرنا میرے خیال میں غلط ہے، حالانکہ کیریبین میں بحری اڈہ بنانے کا خیال قابل فہم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ’’زائیکان‘‘ نامی سپرسونک میزائل کے کامیاب تجربے کی بات کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ روس کے اس سپرسونک میزائل کی رفتار تقریباً 2065 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔ بلندی پر اس کی رفتار 10000 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ روس کا یہ سپرسونک میزائل پانی اور خشکی میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply