• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلح شخص کی ملکہ برطانیہ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش

مسلح شخص کی ملکہ برطانیہ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش

ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈسر کیسل میں کرسمس کی تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے گھسنے کی کوشش کی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی قلعہ ونڈرسر میں ایک انیس سالہ مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس وقت ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں موجود تھیں۔

مسلح شخص کی محل میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گَئی۔ کیسل کے سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو شاہی قلعے کے گراونڈ سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔ اور اس کی وجہ سے کرسمس کی تقریب میں بھی کوئی خلل نہیں پڑا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں کس مقصد سے داخل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ملکہ برطانیہ نے اپنا زیادہ تر وقت اسی قلعے میں گزارا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply