امریکی صدر کو بےوقوف بنا دیا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں کرسمس کے موقع پر لائیو کالر نے امریکی صدر کو بےوقوف بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کرسمس کے موقع پر خاتون اول کے ہمراہ لائیو کال پر لوگوں سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران ایک ویڈیو کال پر بچوں کے والد نے مکالمے کے اختتام پر امریکی صدر کو “let’s go, Brandon” کہا لیکن امریکی صدر اس طنزیہ جملے کو سمجھنے سے قاصر رہے اور انہوں نے کالر کے اس جملے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

واضح رہے کہ “let’s go, Brandon” کی اصطلاح کو قدامت پسندوں سے جوڑا جاتا ہے جو سابق امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے حامیوں کا سیاسی نعرے ہے اور وہ اسے جوبائیڈن کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کا مفہوم “جوبائیڈن دفع ہوجاؤ” سے جوڑا جاتا ہے۔

امریکی صدر اور خاتون اول نے بچوں سے بات کرنے کے بعد ان کے والد جیرڈ سے بات کی اور گفتگو کے آخری مرحلے میں جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی کرسمس شاندار گزرے گی تاہم کالر جیرڈ نے کہا کہ ہاں اور مجھے بھی امید ہے کہ آپ لوگوں کی کرسمس بھی بہت اچھی گزرے گی، Let’s go, Brandon

Advertisements
julia rana solicitors

جیرڈ کے اس جملے کو امریکی صدر فوری سمجھ نہیں سکے اور کہا کہ میں متفق ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply