امریکی آبادی کی اوسط عمر میں تاریخی کمی

2020 میں امریکہ میں اوسط عمر میں تاریخی 1.8 سال کمی واقع ہوئی، جو 75 برسوں میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ سال امریکہ کی کل آبادی کی اوسط عمر 77 برس تھی جبکہ 2019 میں امریکیوں کی متوقع عمر 78.8 برس ریکارڈ کی گئی۔

اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس مردوں کی عمر 74.2 اور خواتین کی 79.9 تھی۔

اوسط عمر میں اتنی کمی کی وجہ عالمی وبا کورونا وائرس کو ٹھہرایا جا رہا ہے، امریکا میں مجموعی طور پر کورونا ہلاکتوں کی تیسری بڑی وجہ تھی، اس وبا کے دوران امریکا میں تین لاکھ 50 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

امریکا میں پہلی بار ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 1 لاکھ سے زائد تک ہوئی، جبکہ حادثات سے ہونے والی اموات 2 لاکھ سے زیادہ رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب امریکی آبادی میں بھی کمی آئی، یکم جولائی کو اختتام ہونے والے 12 ماہ میں امریکہ کی آبادی صرف تین لاکھ 92 ہزار 665 افراد فیصد سے بڑھی ہے۔ جسے امریکی تاریخ میں آنے کے بعد سے سب سے کم اضافہ کہا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply