پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق، قرض کی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی۔ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔

معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے۔ورلڈ بینک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021ء کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں بھی معاونت کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون فراہم پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply